Jan ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۸:۰۶ Asia/Tehran
  • ایران کی جانب سے پاکستان کی زرعی اشیا پر ٹیکسوں میں چھوٹ دینے کی تجویز

ایران اور پاکستان ایک دوسرے کی غذائی ضروریات پوری کرسکتے ہیں۔

 یہ بات پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر سید محمدعلی حسینی نے پاکستان کے وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی، سید فخرامام کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

سید محمدعلی حسینی کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کی ضروریات پوری کرنے کی بھرپور توانائی رکھتے ہیں۔ انہوں نے دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ زرعی شعبے میں ایران پاکستان تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا۔

سید محمدعلی حسینی نے کہا کہ ایران ، پاکستانی زرعی پیداوار کے لیے بہترین اور قریب ترین منڈی ہے۔

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی سید فخر امام نے  ایران کی  جانب سے پاکستان کی زرعی اشیا پر عائد ٹیکسوں میں خصوصی چھوٹ دینے کی تجویز کا خیر مقدم کیا۔

ایران کے سفیر اور پاکستان کے وزیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں، جدید زراعت کے شعبے میں تجربات کے تبادلے، صنعتی مشینوں اور آلات کی مشترکہ پیداوار اور گریں ہاؤس فارمنگ کے میدان میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی راہوں کا جائزہ لیا گیا۔   

ٹیگس