ہندوستان کے ایس 400 سسٹم کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں: پاکستان
Jan ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۷:۱۲ Asia/Tehran
پاکستان کی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان کا ملک ہندوستان کی جانب سے نصب کئے جانے والے ایس چار سو سسٹم کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق پاکستانی فوج کے ترجمان بابر افتخار نے اعلان کیا ہے کہ ہندوستان نے پاکستان کی سرحد کے قریب ریاست پنجاب میں ایس چار سو سسٹم کا پہلا یونٹ نصب کر دیا ہے جو پاکستان کی جانب سے دفاعی اقدامات عمل میں لائے جانے کا باعث بنا ہے۔
اس سے قبل پریس ذرائع نے ہندوستان کی جانب سے روس سے خریدے جانے والے اس سسٹم کو چین اور پاکستان کی سرحدوں کے قریب نصب کئے جانے کی خبر دی تھی۔
واضح رہے کہ ہندوستان نے دو ہزار اٹھارہ میں روسی کمپنی کے ساتھ زمین سے فضا میں مار کرنے والے پانچ میزائل سسٹم کی خریداری کے پانچ اعشاریہ چار ارب ڈالر کے سمجھوتے پر دستخط کئے تھے۔