Feb ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۶ Asia/Tehran
  • ایران اور پاکستان کی فضائیہ کے کمانڈروں کی ملاقت، دفاعی میدانوں میں تعاون کا عزم

پاکستانی فوج نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کی فضائیہ کے کمانڈروں کی پیر کو اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، جس میں باہمی تعاون بالخصوص دفاعی، فوجی اور تربیتی میدانوں میں باہمی تعاون کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

اس ملاقات میں پاکستانی فضائیہ کے کمانڈر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے اپنے ایرانی ہم منصب بریگیڈیئر جنرل حمید واحدی کے دورہ پاکستان پر خوشی کا اظہارکیا اور ایران و پاکستان کےتاریخی و ثقافتی اشتراکات نیز برادرانہ تعلقات پر تاکید کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ 4 برسوں کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے کسی اعلی فوجی عہدیدار کا یہ دوسرا دورہ پاکستان ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعلقات ہمیشہ اعلی سطح پر رہے ہیں۔

 

 

ٹیگس