حب ریلی میں اس سال ایک ہی خاندان کی تین نسلوں کی شرکت
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی حب ریلی میں اس سال ایک ہی خاندان کی تین نسلوں نے شرکت کی ہے۔
پاکستانی ذرائع کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ریگستانی علاقے میں ہونے والی حب ریلی میں اس سال ایک ہی خاندان کی تین نسلوں نے شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق تہتر سالہ دادا سید اشرف آغا نے ویٹرینز کٹیگری میں شرکت کی اور پچاس کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سینتالیس سالہ بیٹے غضنفرآغا نے پری پیئرڈ سی میں حصہ لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ انیس سالہ پوتے، علی حسن آغا نے اسٹاک سی میں حصہ لیا اور تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
اس ریلی میں اسی طرح باپ بیٹا اور بیٹی نے بھی شرکت ۔ ترسٹھ سالہ والد شاہد واسطی نے ویٹرینز کٹیگری میں انٹری دی جبکہ بیٹے نوید واسطی نے پری پیئرڈ کٹیگری میں پہلی پوزیشن اور بیٹی ندا واسطی نے ویمنز کٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔
حب ریلی میں اسی طرح ہمیشہ کی طرح اس بار بھی دو بھائی صاحبزادہ سلطان محمد علی اور ان کے بھائی بہار عزیز ٹریک پر اترے۔ صاحب زادہ سلطان نے ریلی کا سب سے بڑا ٹائٹل جیتا اور ان کے بھائی نے پری پریئرڈ بی میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔