پاکستان میں سیاسی ہلچل، شطرنج کی چالیں جاری
پاکستان میں تحریک عدم اعتماد کے تعلق سے حکمراں اور حزب اختلاف کی جماعتوں کی شطرنج کی چالیں تیز ہوگئی ہیں۔
پاکستان میں قاف لیگ کی حمایت حاصل کرنے کے لئے حکمراں تحریک انصاف نے چودھری پرویز الہی کو وزیر اعلا پنجاب نامزد کردیا ہے۔
پنجاب کے وزیر اعلا عثمان بزدار نے ہائی کمان کے حکم پر وزیر اعظم کی خدمت میں استعفی پیش کردیا ہے۔
سابق صدر اور حزب اختلاف کے سینیئر سیاستداں آصف علی زرداری نے چودھری برادران سے رابطہ کرکے انہیں حزب اختلاف میں شامل کرنے کی کوشش کی، لیکن ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
تازہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ چودھری پرویز الہی نے گورنر پنجاب سے مل کرحکومت سازی کا دعوی پیش کردیا ہے۔ انھوں نے اس سے پہلے مختلف سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کے لئے ان کے رہنماؤں سے رابطے بھی کئے تھے۔
دوسری جانب سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے قاف لیگ سے مایوس ہونے کے بعد کہا ہے کہ چودھری پروزیر الہی پنجاب کے وزیر اعلان نہیں بن سکتے کیونکہ اراکین کی زیادہ تعداد ان کے ساتھ ہے۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب میں بھی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب کےتعلق اپوزیشن جماعتیں مل کے فیصلہ کریں گی۔
اس تعلق سے تازہ خبر یہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کو خط لکھ کر ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی رکن تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دوران اجلاس میں شریک نہ ہو۔ انھوں خط میں لکھا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دوران اجلاس میں شرکت پر آرٹیکل ترسٹھ اے کا اطلاق ہوگا۔