Apr ۰۶, ۲۰۲۲ ۲۱:۳۳ Asia/Tehran
  • پاکستان، سیاسی حالات ہوئے خراب، پنجاب اسمبلی سیل، اپوزیشن کا ہوٹل میں جلسہ

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی اسمبلی کی دیواروں پر کانٹے دار تار بچھا دی گئی اور مرکزی دروازے کو بند کردیا گیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا کہ نائب صدر مریم نواز اور وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے اپوزیشن کے امیدوار اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز اور دیگر اراکین صوبائی اسمبلی کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کے لیے بس میں سوار ہیں۔ مریم نواز نے ٹوئٹر پر لکھا کہ میاں نواز شریف کے ساتھ براہ راست ہیں۔

ادھر اپوزیشن کی جانب سے مقامی ہوٹل میں اسمبلی کا اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے۔ ہوٹل میں جاری اجلاس کی صدارت پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی شازیہ عابد کر رہی ہیں۔

خیال ہے کہ اتوار کو قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد مسترد کیے جانے کے بعد بھی اپوزیشن نے علامتی اجلاس منعقد کیا تھا، جس کی صدارت سابق اسپیکر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی ایاز صادق نے کی تھی۔

مریم نواز نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ 'پنجاب اسمبلی کا ابھی ہونے والا اجلاس علامتی نہیں بلکہ آئینی اور قانونی اجلاس ہے، مسلم لیگ (ن) اپنی اکثریت ثابت کرنے جا رہی ہے۔

مریم نواز نے ٹوئٹ میں کہا کہ حمزہ شہباز اپوزیشن اراکین کے 199 ووٹوں کے ساتھ پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے ہیں۔

ٹیگس