پاکستان، متحدہ اپوزیشن کا حکومت کے خلاف تحریک تیز کرنے کا فیصلہ
پاکستان میں متحدہ اپوزیشن نے حکومت کے خلاف تحریک تیز کردینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
پاکستانی ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں نے جمعرات کو موجودہ سیاسی صورتحال میں حکومت کے خلاف تحریک کے طریقہ کار پرغور کیا۔
رپورٹ کے مطابق متحدہ اپوزیشن کی میٹنگ میں مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری سمیت حزب اختلاف کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی ۔
بتایا گیا ہے کہ میٹنگ میں سابق صدر آصف علی زرداری نے حکومت کے خلاف مرحلے وار تحریک کی تجویز پیش کی جس سے سبھی اپوزیشن رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے ۔ اس تجویز کے مطابق پہلے مرحلے میں صوبائی سطح پرعوامی احتجاج کیا جائے گا اور دوسرے میں عوام کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اکٹھا کیا جائے گا۔
میٹنگ میں موجودہ صورتحال پر ایک بڑا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جس سے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف بھی خطاب کریں گے ۔ متحدہ اپوزیشن کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ اجلاس رواں ہفتے میں ہی طلب کیا جاسکتا ہے۔