امریکہ نے پاکستان میں سازش کی اور پاکستانی لیڈروں کو خریدنے کی پالیسی اپنائی
شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ امریکہ کو کوئی بھی طاقتور قبول نہیں ہے اسی لئے اس نے پاکستان میں ایک جمہوری حکومت کو ہٹانے کی سازش کی۔
پاکستان کی قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کےلیے جاری اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے تحریک انصاف کی رہنما اور وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ جب سے پاکستان بنا ہے امریکہ نے پاکستانی لیڈروں کو خریدا اور امریکہ اس طریقے سے پاکستان کے داخلی امور میں مداخلت کرتا ہے، اور اس بار بھی امریکہ نے یہی طریقہ اپنایا اور کہا کہ عمران خان کو ہٹانا ہے۔ اور امریکہ کے کہنے پر ہی اپوزیشن کی جماعتیں متحد ہوئیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ تحریک عدم اعتماد لانے والے امریکی ڈکٹیشن پر چل رہے ہیں اور انہوں نے امریکہ کی غلامی قبول کی ہے۔
شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ امریکہ کو کوئی بھی طاقتور قبول نہیں ہے اور اسی لئے وہ عمران خان کے خلاف لگ گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ایک جھوٹا ملک ہے اور اس نے اقوام متحدہ میں جھوٹ بولا تھا کہ عراق کے پاس جوہری ہتھیار ہیں لیکن عراق پر چڑھائی کرنے کے بعد کہا کہ اسے غلط رپورٹ ملی تھی۔