شہباز شریف پاکستان کے نئے وزیراعظم بن گئے
شہباز شریف پاکستان کے نئے وزیراعظم بن گئے
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن کے امیدوار شہباز شریف اب سے تھوڑی دیر قبل پاکستان کے نئے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔ یکطرفہ انتخابات میں انھیں 174 ووٹ ملے۔ اور اس طرح وہ پاکستان کے 23 ویں وزیر اعظم بن گئے۔
اس سے قبل تحریک انصاف کی وزارت عظمی کے امیدوار اور پاکستان کے سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے آج قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طریقے سے عمران خان کی حکومت کو ہٹانے کی سازش کی گئی اور جس شخص کو قوم پر مسلط کیا جا رہا ہے اس لئے ہم نے فیصلہ کیا کہ اس کا ہم حصہ نہیں بنیں گے اس لئے میں بطور امیدوار وزارت عظمی انتخابی عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہوں اور ساتھ ہی ہم سب یعنی تحریک انصاف کے تمام اراکین قومی اسمبلی مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہیں ۔
در ایں اثناء آج جب قومی اسمبلی کا اجلاس قائم مقام اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت شروع ہوا تو انہوں نے کچھ دیر بعد ہی اجلاس کی کارروائی چلانے سے معذرت کرلی۔
ایاز صادق نے ڈپٹی اسپیکر کی نشست سبنھال لی اور اسمبلی اجلاس کی کارروائی آگے بڑھائی اور انتخابی عمل اپنے اختتام کو پہنچا۔