Apr ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۴:۲۳ Asia/Tehran
  • پاکستان میں نئے وفاقی وزرا کی حلف برداری

پاکستان میں صدر عارف علوی نے نئے وفاقی وزرا کو حلف دلادیا۔

اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے جمعے کو جن نئے وفاقی وزرا کو حلف دلایا ان میں مسلم لیگ نون کے جاوید لطیف ، بی این پی مینگل گروپ کے آغا حسن بلوچ ، اور قاف لیگ کے چودھری سالک حسین کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بی این پی کے محمد ہاشم نوتیزئی نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعظم میاں شہباز شریف بھی موجود تھے ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور کابینہ کے دیگر اراکین سے عہدے کا حلف، صدر ڈاکٹر عارف علوی کے بجائے چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے لیا تھا۔
جمعے کو نئے وفاقی وزیروں کی تقریب حلف برداری سے قبل صدر عارف علوی نے وفاقی حکومت اور ایوان صدر کے درمیان بد اعتمادی ختم ہونے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انھوں نے اسی کے ساتھ اعلان کیا کہ وہ اپنی طرف سے بد اعتمادی دور کرنے اور اپنی معمول کی آئینی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لئے تیار ہیں اور آج نئے وفاقی وزرا سے عہدے کا حلف لیں گے۔

ٹیگس