عالمی امن و استحکام کے لیے رواداری سے کام لینے کی ضرورت ہے : منیر اکرم
May ۰۴, ۲۰۲۲ ۱۰:۰۱ Asia/Tehran
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ عالمی امن و استحکام کے لیے پیغامات کو واضح اور موثر انداز میں سنا جانا چاہیے۔
چین اور ترقی پذیر ممالک پر مشتمل گروپ 77 کی انفارمیشن کمیٹی کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ ہتھیاروں کی دوڑ، اسلاموفوبیا اور نفرت انگیز تقاریر سے عالمی مسائل میں اضافہ ہوا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ کورونا وبا اورماحولیات کی تبدیلی جیسے مسائل نے چیلنجز بڑھا دیے۔ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر دنیا کے درمیان ڈیجیٹل فرق وسیع ہورہا ہے۔
منیر اکرم کا کہنا تھا کہ عالمی امن و استحکام کے لیے پیغامات کو واضح اور موثر انداز میں سنا جانا چاہیے۔