May ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran
  • وادی ہنزہ میں سیلاب، متعدد علاقے زیر آب

پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ میں شیشپر گلیشیئر سے بننے والی جھیل سے پانی کے اخراج نے تباہی مچادی ہے۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق موسم گرم ہوتے ہی ، شیشپر گلیشیئر سے بننے والی جھیل سے پانی کا اخراج شروع ہوگیا تھا اور بالآخر پانی کی سطح میں مسلسل اضافے اور بہاؤ کی شدت سے حسن آباد نامی علاقے میں شاہراہ قراقرم پر بنا پل گرگیا۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ سیلابی ریلوں نے اطراف کی دیہی بستیوں میں کافی تباہی مچائی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ پینے کے پانی کا نظام اور کھیتیاں تباہ ہوگئیں ۔ بعض رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب سے دو بجلی گھربھی متاثر ہوئے ہیں ۔
انتظامیہ نے حسن آباد میں پل گرنے کے بعد بائیس گھروں کو خالی کرالیا ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ہنزہ میں ہنگامی بنیادوں پر راحت رسانی کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔ انھوں نے متعلقہ اداروں کو حکم دیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں خوراک، ادویات اور ضروری ہنگامی سامان فورا پہنچایا جائے۔

شہباز شریف نے سیلاب سے متاثر ہونے والے دونوں بجلی گھروں کی بحالی کے لئے جنگی پیمانے پر اقدام کا حکم دیتے ہوئے نقصانات کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

ٹیگس