صیہونی حکومت کے صدر نے پاکستانی وفد سے ملاقات کی تصدیق کر دی
پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق صیہونی حکومت کے صدر نے پاکستانی وفد سے ملاقات کی تصدیق کر دی ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق صیہونی حکومت کے صدر آئزک ہیروزگ نے عالمی اقتصادی فورم میں بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے ان سے دو وفود نے ملاقات کی جن میں امریکہ میں مقیم دو پاکستانی بھی شامل تھے۔ صیہونی حکومت کے صدر نے کہا کہ پاکستانی وفد سے ان کی ملاقات خوش آیند رہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کے بعض ذرائع ابلاغ نے پاکستان کے کچھ لوگوں کے دورہ اسرائیل کی خبر دی تھی ۔ رپورٹوں کے مطابق اس دورے کا اہتمام صیہونی حکومت کے حامی شاراکا گروپ نے کیا تھا جو صیہونی حکومت اور خلیج فارس کے ممالک کے دمیان روابط کے لئے کام کر رہا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد میں بعض صحافی بھی شامل تھے۔
اسرائیلی حکام نے وفد کو سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور دیگر مسلم ممالک کے ساتھ تعلقات میں پیشرفت سے آگاہ کیا۔