اسرائیل کو تسلیم کرنے کا بہت دباو تھا :عمران خان
پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ خون خرابے سے بچنے کے لئے ختم کیا تھا۔
پی ٹی آئی چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ خون خرابے سے بچنے کے لئے ختم کیا تھا۔
عمران خان نے ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران اس تاثر کو غلط قرار دیا ہے کہ انھوں نے اسلام آباد میں لانگ مارچ کسی ڈیل کے تحت ختم کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مارچ ختم کرنے کے لئے کوئی ڈیل نہیں ہوئی تھی۔
عمران خان نے کہا کہ مارچ صرف اس لئے ختم کیا کہ انہیں محسوس ہوگیا تھا کہ اگر مارچ کو ختم نہ کیا گیا تو خون خرابہ ہوگا۔
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے استعفوں کے بارے میں کہا کہ تصدیق کے لئے قومی اسمبلی میں جانے اور اسپیکر سے ملنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم قومی اسمبلی سے مستعفی ہوچکے ہیں اور اس کا اعلان ایوان کے اندر اسپیکر کے سامنے کیا جاچکا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ قومی اسمبلی میں واپس جانا، موجودہ سیٹ اپ کو جو بقول ان کے امپورٹیڈ ہے، تسلیم کرنے کے مترادف ہوگا۔
پاکستان کے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جب وہ وزیر اعظم تھے تو ان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے بہت زیادہ دباو تھا۔ انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ دباو کس کی طرف سے تھا۔