Jun ۰۵, ۲۰۲۲ ۲۰:۵۰ Asia/Tehran
  • ملک کو گرینڈ دائیلاگ کی ضرورت ہے، شہباز شریف

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی معاشی بدحالی کا اعتراف کرتے ہوئے گرینڈ ڈائیلاگ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سحر نیوز/پاکستان:میڈیا رپوٹوں کے مطابق لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قرض پر انحصار کرنے والا ملک کب تک زندہ رہے گا۔

انہوں نے پیٹرولیم ایندھنوں کی قیمتوں میں اضافے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دل پر پتھر رکھ کر قیمتیں بڑھانا پڑی ہیں۔ پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو آگے بڑھانے کے لیے گرینڈ ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، جس میں ملک کی ترقی سے منسلک تمام شعبے پر بات کی جائے۔ 
انہوں نے کہا کہ اگر ہم اس ملک کو ترقی دینا چاہتے ہیں تو ہمیں تمام اسٹیک ہولڈروں سے بات چیت کرنا ہوگی اور بڑے پیمانے پر مذاکرات کرنا ہوں گے۔ 
وزیراعظم پاکستان کی جانب سے گرینڈ ڈائیلاگ کے بیان پر حزب اختلاف کی جماعت تحریک انصاف کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آسکا ہے جو ملک میں قبل وقت الیکشن کرانے کے لیے سڑکوں پر زور آزمائی کر رہی ہے۔ 

ٹیگس