Jul ۰۸, ۲۰۲۲ ۲۰:۳۳ Asia/Tehran
  • عمران خان کا ملک میں صاف شفاف الیکشن کا مطالبہ، کہا نیوٹرل کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں

پاکستان کے سابق وزیراعظم اور حزب اختلاف کی جماعت تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے ملک میں شفاف اور آزادانہ انتخابات کرائے جانے کا مطالبہ ایک بار پھر دوہرایا ہے۔


پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کا لاہور میں سینیئر صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ نیوٹرل سے بات ہوئی تو ایک ہی موقف ہے فری اینڈ فیئر الیکشن ہو۔
پی ٹی آئی کے چیرمین کا کہنا تھا کہ صاف اور شفاف الیکشن کے بغیر ملک کو بحران سے نکالنا ممکن نہیں ہے۔ اپنی گرفتاری سے متعلق خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت گرفتار کرنا چاہتی ہے تو کرلے، کوئی ڈر نہیں ہے۔

انہوں نے موجودہ حکومت اور اس میں شامل جماعتوں پر بدعنوانی میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ چوروں سے کبھی اتحاد نہیں کروں گا چاہے اپوزیشن میں بیٹھنا پڑے۔ عمران خان نے اندرونی اور بیرونی طاقتوں کے ساتھ بیک ڈور رابطوں کی سختی کے ساتھ تردید کرتے ہوئے کہا کہ میری نیوٹرل کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں۔ 

ٹیگس