Jul ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۳:۳۶ Asia/Tehran
  • آئی ایم ایف نے پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کر دیا

 بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کردیا ہے۔

 بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان بظاہر قرض پیکج کی بحالی کے قریب پہنچ گئے۔ اسلام آباد میں آئی ایم ایف کے رہائشی نمائندے ایستھر پیریز روئیز نے کہا کہ آئی ایم ایف کے عملے اور حکام کے درمیان آنے والے سال میں میکرو اکنامک استحکام کو مضبوط بنانے کی پالیسیوں پر بات چیت جاری ہے اور مالی سال 23 کے بجٹ کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے۔

پاکستان نے آئی ایم ایف کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے دیگر اہم اقدامات کیے ہیں، تاہم واشنگٹن میں جنوبی ایشیائی امور کے اسکالر مائیکل کوگل مین کے مطابق آئی ایم ایف پاکستان کی جانب سے مزید اقدامات چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے قرضہ حاصل کرنے کیلئے آئی ایم ایف کی سخت ترین شرائط منظور کیں جس سے پاکستان میں مہنگائی کا طوفان آگیا لیکن اس کے باوجود آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اب بھی بہت کچھ کرنا ہے اور چند روز قبل پاکستان کے ایک وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف پاکستان سے مزید اقدامات چاہتا ہے۔

ٹیگس