Jul ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۶:۵۷ Asia/Tehran
  • پاکستان میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنانے کا مطالبہ

پاکستان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے الیکشن کمیشن سے یہ مطالبہ ایک ٹوئٹ کے ذریعے کیا ۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں پاکستان الیکشن کمیشن پر زور دیتا ہوں کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جو طویل عرصے سے التوا میں ہے، جلد سنایا جائے ۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو دیئے جانے والے استثنی سے، بقول ان کے، ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس پر فیصلہ اکیس جون کو محفوظ کرلیا تھا۔
میاں شہباز شریف نے یہ مطالبہ ایسی حالت میں کیا ہے کہ صوبہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ان کی جماعت کو پی ٹی آئی سے زبردست ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے اور عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف، حکومت بنانے جارہی ہے۔

پی ٹی آئی نے سینیئر سیاستدان اور مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہی کو وزیر اعلی کے عہدے کے لئے نامزد کیا ہے۔

 

ٹیگس