عمران خان کی پاکستانی عوام سے گھروں سے نکلنے کی اپیل
عمران خان نے دعوی ہے کہ آصف علی زرداری اور شہباز شریف لوٹی ہوئی رقم سے پنجاب میں ارکان اسمبلی خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ آصف زرداری اور شہباز شریف نے پہلے اپنی لوٹی گئی رقم سے این آراو ٹو حاصل کیا اوراب پنجاب اسمبلی کے ارکان کوخریدنے کی کوشش کررہے ہیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ ان کے یہ اقدامات قانون کا مذاق اڑانے اور آئین کی بے حرمتی ہے۔ پاکستان کے عوام سے کہ جس طرح 17 جولائی کو پنجاب میں الیکشن چرانے کی کوشش کو ناکام بنایا ویسے ہی اپنے مینڈیٹ کے تحفظ کے لئے آج شام پاکستان بھر میں احتجاج میں شرکت کریں۔ میں آج رات 9 بجے احتجاج سے خطاب کروں گا۔
انہوں نے دعوی کیا کہ ہم پنجاب میں مینڈیٹ چرانے نہیں دیں گے۔ حکومت تبدیلی کی امریکی سازش کے نتیجے میں لائی گئی امپورٹڈ حکومت نے پنجاب کےضمنی انتخابات میں سرکاری اورریاستی مشینری اورجانبداراوربد دیانت چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان کی مدد سے دھاندلی کی کوشش کی۔ باشعور عوام ان کی تمام سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔