پاکستان، فوج کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 گرفتار
Jul ۲۳, ۲۰۲۲ ۲۳:۰۱ Asia/Tehran
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر دو مخلتف کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک اور 4 کو گرفتار کر لیا۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق پہلے آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر کو تین مسلح ساتھیوں سمیت زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جبکہ دوسرے آپریشن میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔
بیان میں کہا گیا کہ ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور آئی ای ڈیز کو بھی برآمد کیا گیا ہے، ہلاک اور گرفتار تمام دہشت گردوں کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔