Aug ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۱:۱۵ Asia/Tehran
  • امام حسین (ع) نے ہمیں حریت، آزادی اور انسانیت کی خدمت کا درس دیا:علامہ شہنشاہ نقوی

عراق، ایران اور دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی عزاداری سید الشہدء منانے کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان کے معروف خطیب علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کراچی کے نشتر پارک میں عشرہ محرم الحرام کی چوتھی مجلس عزاء سے اپنے خطاب میں معارف قرآن و اہل بیتؑ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضرت حسین ابن علیؑ وہ امام عالی مقام ہیں جنہوں نے دین اسلام کی بقاء کے لئے اپنا سب کچھ راہ خدا میں قربان کر دیا اور اس طرح سید الشہداءؑ دین اسلام کے ساتھ ساتھ خود بھی زندہ و جاوید ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین (ع) نے ہمیں حریت، آزادی اور انسانیت کی خدمت کا درس دیا اور یہی وجہ ہے کہ شیعہ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ اہلسنت بھی عزاداری امام مظلوم میں اپنے اپنے انداز میں مناتے ہیں اور اتحاد و یکجہتی کا عملی مظاہرہ کرتے ہیں۔

علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ یہ ایام عزا، ایام صبر، اُن ہی کی یاد منانے کے ایام ہیں زمین سے عرش تک غم حسینؑ کا موسم چھا چکا ہے۔

دنیا بھر کے ساتھ ساتھ بر صغیر ہندوستان و پاکستان بھر میں عزاداری سید الشہدء کا سلسلہ پورے زور و شورسے جاری ہے، فرش عزا بچھے ہوئے ہیں، مجالس و نوحہ و ماتم میں عزاداروں کا جم غفیر ہے، جلوس ھائے عزا برآدم ہو رہے ہیں، سبیلیں سجی ہیں جہاں عزاداروں کے علاوہ دیگر مسالک و مکاتب فکر کے ماننے والے بھی تبرکاتِ حسینی سے فیضیاب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ برسوں کی مانند اس بار نوجوان رضاکار ٹیمیں بڑی تعداد میں سرگرم نظر آ رہے ہیں جو عزاداروں کی خدمت کے ساتھ ساتھ غیر مسلم افراد کو مقصد امام حسین علیہ السلام سے آشنا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پاکستان میں محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

ٹیگس