Aug ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۵:۵۰ Asia/Tehran
  • نیب قوانین میں ترامیم سے متعلق کیس کی سماعت: سپریم کورٹ

پاکستان سپریم کورٹ نے نیب قوانین میں ترامیم سے متعلق جواب طلب کرلیا ہے۔

اسلام آباد سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے قومی احتساب کے ادارے نیب کے قوانین میں ترامیم کے خلاف سابق وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر سماعت کی

سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے عدالت میں نیب کے نمائندے کی عدم موجودگی پر سوال کرتے ہوئے حکم دیا کہ نیب اس سلسلے میں اپنا جواب جمع کرائے ۔ انھوں نے ریمارکس دیئے کہ پارلیمانی جمہوریت کی بنی اد احتساب پر ہوتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ابھی مجوزہ ترامیم قانون کا حصہ نہیں بنی ہیں اور جب تک یہ ترامیم قانون نہ بن جائیں اس پر کوئی موقف نہیں دیا جاسکتا ۔ سرکاری وکیل نے عدالت کے حکم پر جواب جمع کرانے کے لئے اپنی آمادگی کا بھی اعلان کیا۔

ٹیگس