Aug ۰۹, ۲۰۲۲ ۰۹:۴۴ Asia/Tehran
  • پاکستان؛ فوجی قافلے پر خودکش حملے میں 4 سکیورٹی اہلکار جاں بحق

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان  کے علاقے میرعلی میں فوجی قافلے پر خودکش حملے کی شدید مذمت  کی ہے۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان کے شہر میرعلی میں فوجی قافلے پر خودکش حملے میں 4 سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق، انٹیلی جنس ایجنسیوں نے خودکش حملہ آور اور اس کے سہولت کاروں کی  تحقیقات شروع کر دی ہیں۔  پاکستانی فوج، دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔  ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان  کے علاقے میرعلی میں فوجی قافلے پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک پوری قوم متحد ہو کر اس کا مقابلہ کرتی رہے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ 

 

 

ٹیگس