Aug ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۴:۴۴ Asia/Tehran
  • پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

پاکستان میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق امریکی ڈالر کی قیمت میں گراوٹ اور روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا ۔ اس رپورٹ کے مطابق جمعرات کو پاکستان کے اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت فروخت دوسو سترہ اور قیمت خرید دوسو پندرہ روپے ہوگئی ۔

 پاکستانی میڈیا ذرائع کے مطابق، انٹر بینک میں بھی ایک امریکی ڈالر دو روپے اکانوے پیسے سستا ہوکر، دو سو انیس روپے کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں ڈالر کی قیمت دو سو پچاس روپے سے تجاوز کرجانے کے بعد، گراوٹ کا شکار ہے ۔

پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل اضافے سے ملک کے اسٹاک مارکٹ پر بھی مثبت اثر پڑا ہے اور جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا سو انڈیکس ایک سو اٹھارہ پوائنٹ کے اضافے کے بعد، بیالیس ہزارچھے سو بارہ تک پہنچ گیا۔

ٹیگس