Oct ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۳:۵۲ Asia/Tehran
  • پاکستان میں ریل کے کرایوں میں اضافہ

پاکستان میں ٹرینوں کے کرائے میں زبردست اضافہ کردیا گیا ہے

رپورٹوں کے مطابق پاکستان ریلوے نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے ٹرین سروس مرحلہ وار شروع کردی ہے لیکن کرایوں میں زبردست اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان ریلوے کے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ایکسپریس کے اکانومی کلاس کا کرایہ دو ہزار تین سو پچاس روپے سے بڑھا کر تین ہزار روپے، بزنس کلاس کا کرایہ پانچ ہزار روپے سے بڑھا کر سات ہزار اور سلیپر کلاس کا کرایہ چھے ہزار پانچ سو روپے سے بڑھا کر نو ہزار روپے کردیا گیا ہے۔

پاکستان ریلوے نے اسی طرح قراقرم ایکسپریس کے اکانومی کلاس کا کرایہ تین ہزار اور اے سی بزنس کلاس کا کرایہ سات ہزار روپے کردیا ہے۔اسی طرح دیگر ٹرینوں کے کرایوں میں بھی بھاری اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان ریلوے نے گزشتہ جون میں بھی مسافر ٹرینوں کے کرائے میں بیس فیصد اضافہ کیا تھا۔

ٹیگس