عمران خان کی نا اہلی کا فیصلہ معطل ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ اب سے تھوڑی دیربعد
اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی۔
سحر نیوز/ پاکستان: چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ عمران خان کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کریں گے۔
عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ معطل ہو گا یا نہیں، اس بات کا فیصلہ آج ہو گا۔
عمران خان کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر نے عدالتِ عالیہ میں درخواست دائر کی تھی۔
عمران خان کی جانب سے درخواست میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔
عمران خان کی درخواست پر رجسٹرار آفس نے متعدد اعتراضات عائد کر رکھے ہیں۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض کیا گیا ہے کہ عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کی مصدقہ نقل درخواست کے ساتھ منسلک نہیں ہے۔
درایں اثناء پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نااہلی کے فیصلے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں چوری اور کرپشن کو روکنا عمران خان کے علاوہ کسی کی ذمہ داری نہیں؟ توشہ خانہ کا کیا کریں گے؟ آخر میں بیچنے ہی پڑیں گے نہ‘۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور زرداری نے بھی توشہ خانہ سے گاڑیاں لیں، نواز شریف نے 17 فیکٹریاں بنائیں، یہ توشہ خانہ کیس میں عدالت کو ایک چیز نہیں بتاسکے اور نہ ہی اپنی بے گناہی ثابت کرسکے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ میں چیلنج کرتا ہوں نااہلی کا فیصلہ عدالت میں نہیں ٹھرے گا کیونکہ اس کی کوئی قانونی اہمیت نہیں ہے اور نہ ہی یہ ثابت کرسکیں گے، ، الیکشن کمیشن بزد ل اور ڈرپوک ہے فیصلے نہیں کرسکتا۔