Oct ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۷:۵۴ Asia/Tehran
  • پاکستان میں عمران خان کی این اے پچانوے میانوالی کی سیٹ خالی قرار دے دی گئی

پاکستان کے الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی این اے پچانوے میانوالی کی سیٹ خالی قرار دے دی ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی میانوالی کی نشست خالی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ توشہ خانہ نااہلی پر عمران خان کی یہ نشست خالی قرار دی جاتی ہے۔
پاکستان الیکشن کمیشن نے اسی کے ساتھ قومی اسمبلی کی آٹھ نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں، دو نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے لیکن قومی اسمبلی کی چھے نشستوں پر عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ہے۔
پاکستان الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب کی تین صوبائی نشستوں کے ضمنی الیکشن میں کامیاب امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ پاکستانی میڈیا رپورٹوں میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن میں قومی اسمبلی کی چھے نشستوں پر عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کی وجہ کیا بتائی ہے۔

پاکستان الیکشن کمیشن نے اسی کے ساتھ پیر کو توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نا اہلی کا تفصیلی فیصلہ بھی صادر کردیا ہے۔

 

ٹیگس