پاکستان نے کی شاہ چراغ کے حرم میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت
Oct ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۳:۱۳ Asia/Tehran
پاکستان نے حضرت شاہ چراغ کے حرم میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
پاکستان نے ایران کے شہر شیراز میں حضرت شاہ چراغ کے حرم میں دہشت گردوں کے حملے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبادت گاہ پر دہشت گردوں کا حملہ قابل مذمت ہے، مشکل کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کیساتھ ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا گو ہیں، پاکستان دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتا ہے۔
واضح رہے کہ ایک تکفیری دہشتگرد نے بدھ کی شام مقامی وقت کے مطابق 17 بج کر 45 منٹ پر حضرت شاہ چراغ کے روضے پر فائرنگ کردی۔
اس دہشت گردانہ واقعے میں اب تک 15 افراد شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوئے ، دہشتگرد گروہ داعش نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کی۔