Nov ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۷:۴۸ Asia/Tehran
  • پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ دو ہزاربائیس کے سپربارہ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے دی

سڈنی میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوور میں نو وکٹ کے نقصان پر ایک سو پچاسی رن بنالئے ۔
ایک سو چھیاسی رن کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا نے نو اوور میں چار وکٹ کے نقصان پر انہتر رن بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔
بارش کے بعد میچ دوبارہ شروع کیا گیا تو جنوبی افریقا کی بیٹنگ کو چودہ اوور تک محدود کردیا گیا اور جیت کے لئے ہدف ایک سو چھیاسی رن سے کم کرکے ایک سو تینتالیس رن کردیا گیا۔ اس طرح آخری پانچ اوور میں جنوبی افریقا کو جیت کے لئے چوہتر رن درکار تھے لیکن پاکستانی گیند بازوں نے اس کو ہدف تک پہنچنے سے روک دیا ۔
جنوبی افریقا کی طرف سے سب سے زیادہ چھتیس رن کپتان باووما نے بنائے ، ان کے بعد بیس رن کے ساتھ ایڈن مارکرم دوسرے نمبر پر اور ٹرسٹن اسٹبس اٹھارہ رن کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔ ان کے علاوہ جنوبی افریقا کا کوئی بھی بلے باز کوئی کارکردگی نہ دکھا سکا اور مقررہ چودہ اوور میں یہ ٹیم نو وکٹ کے نقصان پر صرف ایک سو آٹھ رن ہی بناسکی ۔ اس طرح پاکستان نے یہ میچ تینتس رن سے جیت لیا۔
پاکستان کے نائب کپتان شاداب خان کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔
یاد رہے کہ ورلڈکپ دو ہزار بائیس میں جنوبی افریقا کی یہ پہلی ہار ہے ۔ اس سے پہلے وہ لگاتار پانچ میچ جیت چکی ہے ۔

ٹیگس