Nov ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۳:۳۲ Asia/Tehran
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل: 20 اوورز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 152 رنز بنا سکی

ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 20 اوورز میں 152 رنز بنا سکی اس طرح پاکستان کو جیت کیلئے153 رنز کا ہدف ملا ہے۔

سڈنی میں کھیلے جا رہے سیمی فائنل میچ کے دوران نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے اس طرح نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 153 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیوزی لینڈ کے اننگز کے آغاز پر شاہین شاہ نے پہلے ہی اوور میں اوپنر فِن ایلن کو 4 رنز پر پویلین بھیجا جبکہ پاور پلے کے اختتام یعنی چھٹے اوور کی آخری گیند پر شاداب نے ڈیون کونوے کو شاندار رن آؤٹ کیا ۔ اس کے بعد محمد نواز نے گلین فلپس کو 6 رنز پر پویلین لوٹایا۔

پاکستان نے اپنی بیٹنگ کا آغاز اچھے انداز میں کیا اور 14 اوورز میں 113 رنز بنائے اور اس کا ایک کھلاڑی آوٹ  ہوا۔ بابر اعظم 53 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 132 رنز پر گر گئی۔ محمد رضوان 57 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

 

ٹیگس