پاکستانی فوج اور افغان طالبان کے درمیان جھڑپ
ذرائع ابلاغ نے پکتیکا میں پاکستانی فوج اور افغان طالبان کے درمیان جھڑپ کی خبر دی ہے۔ پاکستانی فوج اور افغان طالبان کے درمیان ایک ہفتے میں ہونے والی یہ دوسری جھڑپ ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: افغانستان سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق پکتیکا میں پاکستانی فوج اور افغان طالبان کے درمیان سرحدی جھڑپیں ہوئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق منگل کی شام خرلاسی کے نزدیک افغان طالبان اور پاکستانی فوج کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی جو ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔طالبان نے علاقے میں اپنی پوزشین مستحکم کرنے کےلئے مزید نفری بھی بھیجی ہے۔
ابھی تک اس جھڑپ میں ہلاک یا زخمی ہونے والوں کے بارے میں معلومات حاصل نہیں ہوسکی ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستانی فوج اور افغان طالبان کے درمیان ایک ہفتہ میں ہونے والی یہ دوسری جھڑپ ہے۔ ہفتہ کے روز اسپین بولدک میں ہونے والی جھڑک میں 8 پاکستانی فوجیوں اور 3 طالبان کے ہلاک ہونے کی خبر تھی۔
پاکستانی حکام سرحدی محافظوں پر حملے کرنے والے شخص کو تحویل میں دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں جب کہ طالبان نے اس حملے میں ملوث ہونے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک نامعلوم شخص نے یہ حملہ کیا ہے اور انہوں نے تحقیقات کے لئے ایک کمیشن بھی بنا دیا ہے۔