Nov ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۰:۲۴ Asia/Tehran
  • لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر پاکستان کے نئے آرمی چیف، صدر کی ہری جھنڈی کا انتظار

آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیراور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد ہوں گے۔ یہ فیصلہ حکومت نے اپنے اتحادیوں سے مشورے کے بعد کر لیا ہے۔

سحر نیوز/پاکستان: پاکستان کی وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف ہوں گے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ہوں گے۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ اس حوالے سے سمری صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل دوسری جانب پاکستان کے سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا تھا کہ صدر ڈاکٹر عارف علوی آرمی چیف کی سمری سے متعلق مجھ سے مشورہ کریں گے۔

واضح رہے کہ آج صبح آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، شیری رحمان، عون چوہدری، چوہدری سالک حسین، امین الحق، شاہ زین بگٹی، مولانا اسعد محمود اور ریاض پیر زادہ شریک ہوئے۔

ٹیگس