Dec ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۶:۲۹ Asia/Tehran
  • جنرل فیض حمید کی ریٹائرمنٹ منظور

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے ایک سینیئر فوجی جنرل کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور کر لی۔

سحرنیوز/ پاکستان: میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست جی ایچ کیو کو بھجوائی تھی جسے منظوری کے لیے وزیراعظم کے دفتر بھیج دیا گیا تھا۔
اب اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل فیض حمید کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور کرلی ہے۔
اس سے پہلے پاکستان کے ایک اور سینیئر فوجی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس بھی عہدے سے قبل از وقت کنارہ کشی اختیار کرچکے ہیں۔ 
قابل ذکرہے کہ پاکستان میں نئے آرمی چیف کی تقرری کے لیے فوجی ہیڈ کوارٹر سے جن چھے جنرلوں کے نام وزارت دفاع کو بھجوائے گئے تھے ان میں لیفٹننٹ جنرل اظہر عباس اور جنرل فیض حمید کے نام بھی شامل تھے۔
پاکستان کے صحافتی حلقوں کا کہنا تھا کہ جنرل فیض حمید کا نام پچھلے چند برس کے دوران نتازعات اور الزامات کےحوالے سے زیر بحث رہا ہے۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ موجودہ حزب اختلاف تحریک انصاف اور حکمران مسلم لیگ دونوں کو جنرل فیض حمید سے ایک طرح کی شکایات رہی ہیں۔

ٹیگس