عمران خان اور سلمان شہباز میں لفظی جنگ
حزب اختلاف کی جماعت، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے موجودہ حکومت کو ملکی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کی لندن سے واپسی پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ اگر کوئی یہ سمجھنا چاہتا ہے کہ پاکستان کی معیشت تباہی کے نرغے میں کیوں ہے تو محض دو واقعات ہی کافی ہیں۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ایک واقعے کے طور پر تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے اس کے برعکس اربوں کی کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث سلیمان شہباز کو پاک صاف کر دیا گیا۔
دوسری سلمان شہباز عمران خان کے ٹوئٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشہور توشہ خانہ کیس میں تمہارے ہاتھ کاٹ دینا چاہیے۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز چار سال بعد اتوار کو لندن سے وطن واپس پہنچے ہیں۔