پاکستانی ناظم الامور ابھی کابل واپس نہیں جائیں گے: ترجمان وزارت خارجہ پاکستان
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i415709-پاکستانی_ناظم_الامور_ابھی_کابل_واپس_نہیں_جائیں_گے_ترجمان_وزارت_خارجہ_پاکستان
پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ کابل میں پاکستان کے سفارت خانے کے ناظم الامور کا ابھی واپس لوٹنا طے نہیں ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۵:۱۰ Asia/Tehran
  • پاکستانی ناظم الامور ابھی کابل واپس نہیں جائیں گے: ترجمان وزارت خارجہ پاکستان

پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ کابل میں پاکستان کے سفارت خانے کے ناظم الامور کا ابھی واپس لوٹنا طے نہیں ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں جب تک مکمل امن قائم نہیں ہوجاتا کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے ناظم الامور واپس نہیں جائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ افغانستان میں پاکستان کے سفارتی مراکز کی حفاظت کرنا افغانستان میں طالبان انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔
دریں اثنا پاکستان اور افغانستان کی طالبان انتظامیہ کی سرحدی فورسز کے درمیان چمن-اسپین بولدک سرحد پر ایک بار پھر جھڑپ ہوئی ہے۔