Dec ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۴:۴۳ Asia/Tehran
  • گوادر میں حق دو تحریک کا دھرنا جاری

پاکستان کے ساحلی شہر گوادر میں حق دو تحریک کا دھرنا جاری ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈیا ذرائع کے مطابق گوادر میں حق دو تحریک اور وزیر داخلہ بلوچستان کے درمیان مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے ہیں۔
بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ مظاہرین کے زیادہ تر مطالبات وفاقی حکومت سے تعلق رکھتے ہیں ۔ انھوں نے بتایا کہ بعض مطالبات کا تعلق ایران کے ساتھ تجارت سے بھی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حق دو تحریک کے مطالبات وہ متعلقہ فریقوں کے سامنے پیش کریں گے۔
دوسری جانب گوادر کو حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان نے بتایا ہے کہ وزیر داخلہ بلوچستان سے انھوں نے خود مذاکرات نہیں کئے بلکہ اپنے دو نمائندوں کو بھیجا تھا۔

ٹیگس