بلوچستان: سرچ آپریشن کے دوران دھماکہ کیپٹن سمیت 5 اہلکار جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i416126-بلوچستان_سرچ_آپریشن_کے_دوران_دھماکہ_کیپٹن_سمیت_5_اہلکار_جاں_بحق
بلوچستان کے علاقے کاہان میں کلیئرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے میں کیپٹن سمیت 5 فوجی اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Dec ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۵:۲۳ Asia/Tehran
  • بلوچستان: سرچ آپریشن کے دوران دھماکہ کیپٹن سمیت 5 اہلکار جاں بحق

بلوچستان کے علاقے کاہان میں کلیئرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے میں کیپٹن سمیت 5 فوجی اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

سحر نیوز/ پاکستان: آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز مصدقہ اطلاعات پر بلوچستان کے علاقے کاہان میں کلیئرنس آپریشن میں مصروف تھیں کہ بارودی سرنگ کا دھماکہ ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کے امن و خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کر سکتیں، سکیورٹی فورسز قربانیاں دے کر مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے دہشت گردی کے خلاف مادر وطن کے دفاع  کیلئے اپنی جانیں نچھاور کیں۔

ترجمان پاکستانی فوج نے کہا کہ دشمن عناصر کی اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کے امن اور خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کر سکتیں، فوج دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کا عزم رکھتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق واقعہ میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔