گوادر میں حق دو تحریک کے خلاف پولیس کی کارروائی
Dec ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۵:۳۵ Asia/Tehran
پاکستان کے ساحلی شہر گوادر میں حق دو تحریک کے خلاف پولیس کی کارروائی کے بعد لوگوں میں بے چینی پھیل گئی ہے
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی ذرائع سے موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ حکومت اورگوادر کو حق دو، تحریک کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد پولیس نے دھرنا ختم کرانے کے لئے طاقت کا استعمال کیا۔ بتایا گیا ہے کہ دھرنے کے لئے لگائے گئے ٹینٹ پولیس نے اکھاڑ پھینکے۔ پولیس نے بہت سے افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔
گوادر کو حق دو تحریک کے دھرنے کے خلاف پولیس کی کارروائی سے لوگوں میں بے چینی پھیل گئی اور وہ اپنے گھروں سے باہر نکل پڑے۔
یاد رہے کہ وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو کی سربراہی میں ایک حکومتی وفد حق دو تحریک کے لیڈروں کے ساتھ مذاکرات کے لئے گوادر بھیجا تھا مگر مذاکرات بے نتیجہ رہے ۔