Jan ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۴:۱۵ Asia/Tehran
  • پاکستان میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا

صوبہ پنجاب سمیت پورے پاکستان میں آٹے کے بحران نے شدت اختیار کرلی ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں شہریوں کو آٹے کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
اسی کے ساتھ مل مالکان نے آٹے کی قیمت میں ایک سو پچاس روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی میں بیس کلو آٹے کا تھیلا سرکاری ریٹ ایک ہزار دو سو اسّی روپے پر دستیاب ہے لیکن شہری غیر معیاری ہونے کی وجہ سے ملوں کا آٹا خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق راولپنڈی شہر، کینٹ اور ملحقہ علاقوں کے علاوہ، مری اور راولپنڈی کی تمام تحصیلوں میں صورتحال تشویشناک ہے۔
اسی کے ساتھ مظفر گڑھ ، کوٹ ادو، اور رحیم یار خان میں سبسیڈی کا آٹا خریدنے کے لئے لوگوں کی لمبی لمبی قطاروں سے آٹے کی قلت اور بحران میں شدت کا پتہ چلتا ہے۔
دوسری طرف حکومت نے آج سے لوگوں کو یوٹیلٹی اسٹوروں پر دس کلو آٹے کا تھیلا چھے سو چوراسی روپے میں فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا سرور ڈاؤن ہوجانے کے باعث فروخت رکی ہوئی ہے اور ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹوروں کے سامنے لوگوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔

آٹے کی عدم فراہمی اور سخت مہنگائی پر پاکستان کے عوام شہباز شریف کی حکومت پر کڑی نکتہ چینی کر رہے ہیں۔

ٹیگس