Jan ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۹:۱۵ Asia/Tehran
  •  سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی کا عزم

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے جنیوا کانفرنس کو کامیاب قرار دیتے ہوئے سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی کا عزم ظاہر کیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: اسلام آباد میں وفاقی وزرا کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مخلوط حکومت کی مخلصانہ کوششوں کے نتیجے میں جنیوا کانفرنس انتہائی کامیاب ثابت ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ جنیوا کانفرنس کے دوران پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے تقریبا دس ارب ڈالر کی امداد کا اعلان کیا گیا جو عالمی برادری کے اعتماد کی نشانی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اب اس رقم کو ہم سیلاب متاثرین کی فلاح و بہبود کے لیے خرچ کریں گے اور اسے کامیابی اور بحالی کا نمونہ بنائیں گے۔

واضح رہے کہ جنیوا کانفرنس سے قبل پاکستان کے وزیراعظم نے کہا تھا کہ ان کے ملک کو سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے فوری طور پر سولہ ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔

حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ گزشتہ موسم گرما میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں تین کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، اسی لاکھ سے زائد افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

ٹیگس