Jan ۱۴, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۳ Asia/Tehran
  • ارشد شریف کے قتل کی تحقیقاتی ٹیم کی آج دبئی اور کینیا کے لیے روانگی

پاکستان کے معروف صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقاتی ٹیم آج دبئی اور کینیا کے لیے روانہ ہو رہی ہے۔

سحر نیوز/پاکستان: ڈان اخبار نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے افسر کے حوالے سے بتایا ہے کہ دبئی کے سفر میں خصوصی جے آئی ٹی کے ارکان ارشد شریف کی مصروفیات کی تحقیقاتی کریں گے اور صحافی نے جن لوگوں سے رابطہ رکھا ان سے بھی پوچھ تاچھ کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتہ دبئی میں قیام کے بعد یہ تحقیقاتی ٹیم وہاں سے کینیا کے لیے روانہ ہوگی۔

بتایا جاتا ہے کہ کینیا حکومت نے صحافی کے قتل کی تحقیقات کے لیے خصوصی جے آئی ٹی سے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے دبئی اور کینیا میں اپنے سفیروں کو ٹیم کے ساتھ تعاون کی ہدایات جاری کی ہیں۔

عہدیدار نے مزید بتایا کہ خصوصی جے آئی ٹی جائے وقوع روانہ ہوگی اور فائرنگ میں ملوث اہلکاروں سے تحقیقات کے علاوہ ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم کرنے والے میڈیکو-لیگل (طبی قانون دان) افسران سے ملاقات کرے گی۔ اس کے علاوہ کینیا کی آزاد پولیسنگ اوور سائیٹ اتھارٹی سے بھی پوچھ تاچھ کی جائے گی۔

ٹیگس