Jan ۱۸, ۲۰۲۳ ۰۹:۲۶ Asia/Tehran
  • کراچی کے بلدیاتی انتخابات، حتمی نتائج آج آنے کا امکان

پاکستان میں عروس البلاد اور شہر قائد کہلانے والے شہر کراچی میں بلدیاتی انتخابات مکمل ہوئے دو روز گزر گئے مگر ابھی تک الیکشن کمیشن نے نتائج کو حتمی شکل نہیں دی ہے جبکہ سیاسی جماعتیں اپنی اپنی جیت کا دعویٰ کر رہی ہیں۔

سحر نیوز/پاکستان: پاکستانی ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے دوران دھاندلی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نتائج میں تاخیر کے الزامات بے بنیاد اور لاعلمی پر مبنی ہیں۔

16جنوری کو کراچی کی 235 یونین قونصلوں کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق جماعت اسلامی نے 86 نشستیں حاصل کیں تاہم ایک روز بعد انہوں نے مزید 3 نشستوں پر کامیاب ہونے کا دعویٰ کیا۔

اسی طرح پیپلز پارٹی نے بھی دعویٰ کیا کہ چنیسر گوٹھ کی یونین کونسل نمبر 6 میں دوبارہ گنتی کے بعد پیپلز پارٹی کا امیدوار کامیاب ہوا ہے، جبکہ کے اس سے پہلے اس یونین کونسل سے جماعت اسلامی کامیاب ہوئی تھی۔

صوبائی الیکشن کمیشن کے ترجمان نے دعووں کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کے نتائج ابھی آنا باقی ۔الیکشن کمیشن کے اعلیٰ عہدے دار علی اصغر سیال کا کہنا ہے کہ پریزائیڈنگ افسر اور پولنگ اسٹاف کی جانب سے الیکشن کے نتائج مرتب کرنے کے بعد وہ ریٹرنگ افسر کی نگرانی میں حتمی نتائج کو مرتب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سولہ جنوری کو آنے والے نتائج کو عارضی اور غیر حتمی قرار دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ اٹھارہ جنوری یعنی آج بدھ کے روز حتمی نتائج آجانے کے بعد ممکنہ طور پر پارٹی پوزیشن میں تبدیلی آسکتی ہے۔

اس دوران الیکشن کمیشن کی ترجمان قرۃ العین فاطمہ نے اپنے بیان میں کہا کہ نتائج میں تاخیر کے الزامات بے بنیاد اور لاعلمی پر مبنی ہیں۔

 

ٹیگس