پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا نیا دور
Feb ۰۶, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۰ Asia/Tehran
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات دو روز کے وقفے کے بعد آج دوبارہ ہو رہے ہیں۔
سحر نیوز/پاکستان: مذاکرات میں محصولات اور اخراجات کے شارٹ فال میں کمی لانے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 فروری تک معاملات طے پا جائیں گے۔
آئی ایم ایف نے جی ایس ٹی 17 سے 18 فیصد کرنے، فلڈ لیوی، بینکوں کے منافع پر ٹیکس لگانے، ترقیاتی اخراجات میں کمی اور بجلی، گیس پر سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔
بہرحال ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ حکومت نے اگر IMF کے تمام مطالبات مان کر ان پر عملدرآمد کیا تواس ملک میں مہنگائی کا طوفان کھڑا ہوجائے گا جس سے بےروزگاری اور غربت میں مزید اضافہ ہوگا۔ کہا یہ جا رہا ہے کہ پاکستانی حکومت کے پاس موجودہ حالات میں IMF کے تمام مطالبات ماننے کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن ہے بھی نہیں۔