پاکستان؛ امن 2023 بین الاقوامی فوجی مشقوں کا آغاز
Feb ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۰ Asia/Tehran
پاکستان میں امن دو ہزار تیئیس بین الاقوامی بحری مشقوں کو آغاز ہوگیا۔ جن میں ایران کی بحریہ کی ٹیم نے بھی ان مشقوں میں شرکت کی ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: رپورٹ کے مطابق امن دو ہزار تیئیس بحری مشقوں میں پچاس مختلف ممالک شریک ہیں ان مشقوں کا آغاز کراچی بندرگاہ سے ہوا ہے جو چودہ فروری تک جاری رہے گی۔
مشقوں میں شامل ممالک کی آپریشنل ٹیموں کے ساتھ ساتھ بحریہ کے وفود بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں جہاں اسی سلسلے کے بین الاقوامی اجلاس کے مختلف پینلوں میں شرکت کریں گے۔
پاکستان کی بحریہ کی جانب سے جاری شدہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ دو سالانہ امن بحری فوجی مشقوں کا سلسلہ سن دو ہزار سات سے پاکستان میں شروع ہوا تھا جس کا مقصد مشقوں میں شامل ممالک کے ساتھ مشترکہ ٹریننگ اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے بحری میدان درپیش چیلنجوں سے نمٹنا ہے۔