Feb ۱۶, ۲۰۲۳ ۰۸:۴۶ Asia/Tehran
  • پاکستان میں مہنگائی کا ایک اور جھٹکا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں نے لگائی چھلانگ

حکومت پاکستان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔

سحر نیوز/پاکستان: پیٹرولیم کی سبھی مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے نے عوام کو ایک اور جھٹکا دے دیا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 280 روپے تک پہنچ گئی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 68 پیسے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 196 روپے 68 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے فی لیٹر اضافہ اور یوں اسکی قیمت دوسو دو روپے تہتر پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پیٹرولیئم مصنوعات کی نئی قیمتیں گزشتہ شب رات 12 بجے کے بعد سے لاگو کر دی گئی ہیں۔

ٹیگس