Feb ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۶ Asia/Tehran
  • صدرپاکستان عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر کو ایوان صدر طلب کرلیا

پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر کو انتخابات سے متعلق ہنگامی اجلاس میں طلب کرلیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر کو ایک خط کے ذریعے بیس فروری کو انتخابات کے بارے میں ہنگامی اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی۔ 
اس رپورٹ کے مطابق صدر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر کو آئین کے سیکشن ستاون کے تحت انتخابات کے بارے میں ہنگامی مشاورتی اجلاس میں شرکت کے لئے خط لکھا ہے۔ 
انھوں نے کہا کہ انتخابات کی تاریخوں کا اعلان چیف الیکشن کمشنر سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ 
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے انتخابات کے بارے میں ہنگامی مشاورتی اجلاس بیس فروری کو صبح گیارہ بجے ایوان صدر میں طلب کیا ہے۔ 
صدر پاکستان عارف علوی نے اس خط میں چیف الیکشن کمشنر کی بے حسی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ابھی تک ان کے پہلے خط کا جواب بھی نہیں دیا ہے۔ 
صدر پاکستان نے الیکشن کمیشن کے اس رویئے کو مایوس کن اور افسوسناک قرار دیا ہے۔ صدرعارف علوی نے لکھا ہے کہ انہیں امید تھی کہ الیکشن کمیشن اپنے آئینی فرائض کا احساس اور اس کے مطابق کام کرے گا لیکن اس کے افسوسناک رویئے سے انہیں انتہائی مایوسی ہوئی ہے۔ 

ٹیگس