Feb ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۴:۵۰ Asia/Tehran
  • پاکستان میں سیکورٹی آپریشنوں کی لائیو کوریج پر پابندی

پاکستان میں سیکورٹی دستوں کے سیکورٹی آپریشن کی لائیو میڈیا کوریج پر پابندی لگادی گئی ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی پیمرا نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق برائے الیکٹرانک میڈیا کی عملداری کو یقینی بناتے ہوئے، سیکورٹی اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی سیکورٹی آپریشن کی لائیو کوریج پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ 
پیمرا نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے ٹی وی چینل صرف وہی معلومات نشر کرنے کے مجاز ہوں گے جو انہیں سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے فراہم کی جائیں گی ۔ 
پاکستان میں سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہر طرح کے سیکورٹی آپریشن کی لائیو کوریج پر یہ پابندی کراچی پولیس چیف کے آفس پر جمعے کی رات دہشت گردوں کے حملے کےبعد لگائی گئی ہے ۔

ٹیگس