Feb ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۶ Asia/Tehran
  • پاکستان نے آئی ایم ایف کی نئی شرط تسلیم کرلی

پاکستان نے امداد کے لئے عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی نئی شرط بھی تسلیم کرلی

سحرنیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈیا رپورٹوں میں پاکستانی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شرح سود دو فیصد بڑھانے کی آئی ایم ایف کی شرط مان لی گئی ہے۔ 
پاکستان کی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد نے پالیسی ریٹ دو فیصد تک بڑھانے پر آئی ایم ایف سے اتفاق کرلیا ہے۔ 
پاکستان کی حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان یہ اتفاق جمعے اور سنیچر کی درمیانی رات دیر گئے تک جاری رہنے والے مذاکرات میں ہوا۔ 
پاکستانی وزارت خزانہ کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے عہدیدار ہر نقطے کا بہت باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں ۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اب صرف تکنیکی سطح پر بات ہورہی ہے۔ 
اس رپورٹ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پاور سیکٹر کے معاملے پر تفصیلات طے کی جارہی ہیں جس کے بعد اسٹاف لیول معاہدہ ہوجائے گا۔ 
اس رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف کو جون تک غیرملکی زرِمبادلہ حاصل ہونے کے ذرائع پر تفصیل سے بریفنگ دے دی ہے ۔ 
پاکستانی حکام کے مطابق آئی ایم ایف سے ملک کے سیاسی حالات پر کوئی بات نہیں ہو رہی ہے۔ 

ٹیگس