Mar ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۰:۱۲ Asia/Tehran
  • پاکستانی وزیر خارجہ کی آئی ایم ایف پر سخت تنقید

پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ باوجود اس کے کہ ملک کو ’بدترین قسم کے بحران‘ کا سامنا ہے۔ مگر یہ ادارہ پاکستان کے ساتھ منصفانہ انداز میں پیش نہیں آرہا ہے۔

سحر نیوز/پاکستان: ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کو دیے گئے تفصیلی انٹرویو میں پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اُن کا ملکمعاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے اور وہاں گزشتہ برس کے بدترین سیلاب اور دہشت گردی کے نتائج ایک مرتبہ پھر نمایاں ہو رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ انکی پارٹی نے سرمایہ وصولی میں اضافے کی حمایت کی اور ان کا یہ ماننا ہے کہ جو صاحب ثروت ہیں ان کو زیادہ حصہ ادا کرنا چاہیے لیکن پاکستان آئی ایم ایف کے گزشتہ تیئس پروگرواموں میں ڈھانچا جاری ٹیکس اصلاحات نہیں کر پایا۔ انہوں نے کہا کہ ’کیا یہ وقت ہے کہ ہماری ٹیکس پالیسی اور ٹیکس وصولی کے بارے میں تنقید کی جائے ، جبکہ ہم بڑے پیمانے پر موسمیاتی تبدیلی کا سامنا کر رہے ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ منصفانہ انداز میں پیش نہیں آرہا ہے حالانکہ پاکستان ایک لاکھ نئے مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے جو افغانستان سے مغرب کی واپسی کے بعد وہاں آئے ہیں۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف ایک ایسے وقت میں مذاکرت کو طول دے رہا ہے جب ہمیں اپنے غریب ترین عوام کی مدد کے لیے پیسوں کی اشد ضرورت ہے۔

ٹیگس