پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات موخر
پاکستان اور آئی ایم ایف نے اختلافی نکات پر غور کے لیے مذاکرات عارضی طور پر ملتوی کردیئے ہیں۔
سحر نیوز/ پاکستان: میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستان کی وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا ایک دور جمعے کو ہونے والا تھا جیسے موخر کردیا گیا۔
رپورٹ میں وزارت خزانہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دونوں اطراف نے جمعرات کے اختلافی نکات پر غور کے لیے وقفہ لیا۔
کہا جارہا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور تیرہ مارچ کو ہوگا۔
حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد نے اسٹاف لیول معاہدے کے لیے آئی ایم ایف کی تمام پیشگی شرائط پر عملدرآمد کر دیا ہے۔
تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ آئی ایم نے کسی ملک کو اس بات کا پابند کیا ہے کہ قرض کی فراہمی سے پہلے اسے عالمی ادارے کی شرائط پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔
پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرضوں کے حصول کی کوشش کر رہا ہے تاہم وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت والی حکومت کو اس عالمی ادارے کی سخت شرائط کا سامنا ہے۔